0
Wednesday 18 May 2022 18:21

امریکہ نے ہم پر چور، لٹیروں کو  مسلط کیا، ہم مسترد کرتے ہیں، عمران خان

جمعہ کو ملتان جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، وکلا ہمارے ساتھ چلیں گے
امریکہ نے ہم پر چور، لٹیروں کو  مسلط کیا، ہم مسترد کرتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہم پر چور، لٹیروں کو  مسلط کیا، ہم چوروں، لٹیروں کو مسترد کرتے ہیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ ہے جب تک وکلا شامل نہ ہوں تحریک کامیاب نہیں ہوتی، تحریک پاکستان کو وکلاء نے کامیاب کرایا تھا، حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا نے ساتھ دینا ہے، پاکستان کو خودمختار اور غیرت مند قوم بنانا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جمعہ کو ملتان جلسے میں اسلام آباد کی کال دوں گا، تمام وکلا نے میرے ساتھ اسلام آباد جانا ہے، ہمیں روکنے کی پوری کوشش کریں گے، مجھے وکلا کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف اور ان کے بچوں پر 40 ارب منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں، کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہو سکتا، وکلا کو چوروں کیخلاف عدالتوں میں  جانا چاہیے، اگر بڑے ڈاکوؤں کو نہیں پکڑنا تو پھر چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں ڈالتے ہو۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمیں اللہ کی زمین پر انصاف قائم کرنا چاہیے، اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے وکلا کا ساتھ چاہیے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہو وہاں کبھی خوشحالی نہیں آ سکتی، ہماری تحریک ان چوروں کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 994800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش