QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک

19 May 2022 22:21

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر حملہ کیا گیا، فوجی قاقلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 39 سالہ حوالدار سانور شہید ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارنے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر حملہ کیا گیا، فوجی قاقلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 39 سالہ حوالدار سانور شہید ہوگیا۔


خبر کا کوڈ: 995101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995101/شمالی-وزیرستان-میں-سیکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org