0
Thursday 19 May 2022 22:21

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد الطاف سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارنے جانے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ باردو برآمد کر لیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فوجی قافلہ پر حملہ کیا گیا، فوجی قاقلے کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 39 سالہ حوالدار سانور شہید ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 995101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش