QR CodeQR Code

یمنی فورسز نے ترکی ساختہ ڈرون مار گرایا

21 May 2022 21:44

اپنے ایک ٹویٹ میں یحییٰ سریع کا لکھنا تھا کہ یہ ''کاریال'' کی قسم کا ترکی ساختہ ڈرون ہے، جو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دشمن کیطرف سے ہمارے علاقوں کی اطلاعات حاصل کرنے پر مامور تھا، جسے زمین سے ہوا تک مار کرنیوالے میزائل سے گرا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح فورسز نے آج زمین سے ہوا تک مار کرنے والے میزائل سے سعودی عرب کا ترکی ساختہ ڈرون، صوبہ ''حجہ'' میں مار گرایا ہے۔ فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان ''یحییٰ سریع'' نے یمن کے صوبہ ''حجہ'' کے علاقے ''جیران'' میں جارح سعودی اتحاد کے ڈرون کو گرانے کی خبر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اس ڈرون کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ''کاریال'' کی قسم کا ترکی ساختہ ڈرون ہے، جو جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دشمن کی طرف سے ہمارے علاقوں کی اطلاعات حاصل کرنے پر مامور تھا، جسے زمین سے ہوا تک مار کرنے والے میزائل سے گرا دیا گیا ہے۔ ''سریع'' نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کی مسلح افواج کسی قسم کی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ جارح سعودی اتحاد کی جانب سے اس طرح کے اقدامات، جنگ بندی کے معاہدوں میں ان کی عدم دلچسپی کو ظاہر کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 995415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995415/یمنی-فورسز-نے-ترکی-ساختہ-ڈرون-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org