QR CodeQR Code

ویانا مذاکرات

ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی سے خلیجی عرب ممالک کا استحکام بڑھے گا، محمد بن عبدالرحمن

21 May 2022 23:23

عرب میڈیا کیساتھ گفتگو میں قطری وزیر خارجہ نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کیلئے ویانا میں جاری مذاکرات کیجانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی آمد سے بازار میں استحکام اور قیمتوں میں توازن پیدا ہو گا


اسلام ٹائمز۔ قطری وزیر خارجہ محمد بن سلمان بن جاسم آل ثانی نے عرب میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے ویانا میں جاری مذاکرات پر روشنی ڈالی ہے۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ جوہری معاملے پر ایک درمیانے درجے کے راہ حل کے لئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کا حل، خلیج فارس کے عرب ممالک کے استحکام میں اضافے کا باعث بنے گا جبکہ عالمی منڈیوں میں ایرانی تیل کی آمد سے نہ صرف بازار میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی متوازن ہو جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 995439

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995439/ایرانی-جوہری-معاہدے-کی-بحالی-سے-خلیجی-عرب-ممالک-کا-استحکام-بڑھے-گا-محمد-بن-عبدالرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org