QR CodeQR Code

عمران نیازی پاکستانی تاریخ کے نالائق اور ناکام ترین وزیراعظم تھے، سعید غنی

22 May 2022 23:25

ایک بیان میں وزیر محنت و افرادی قوت سندھ نے کہا کہ عمران نیازی نے سیاسی مقاصد کے لئے مسجد نبوی کی توہین کروائی، پاکستان کی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، عمران نیازی ایک فاشسٹ اور انارکسٹ ہے جو ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دے، عمران نیازی کی سیاست کا واحد مقصد گوگی اور گوگوں کو بچانا رہ گیا ہے، عمران نیازی پاکستانی تاریخ کا نالائق، نااہل، انا پرست اور ناکام ترین وزیر اعظم تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی بتائے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا کیا ہوا؟ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے گوگی بچاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی توشہ خانے کا چور ہے۔، عمران نیازی کی سیاست کا واحد مقصد گوگی اور گوگوں کو بچانا رہ گیا ہے اور عمران نیازی آج بھی مودی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، نیازی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معاشی ترقی کو منفی تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نالائق حکومت نے چینی اور گندم پہلے برآمد اور پھر درآمد کی، نیازی حکومت کے دور میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا، ہر تبادلے پر عمرانی گوگیاں مال پکڑتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا کہ مجھے حکومت دو یا ملک پر ایٹم بم گرا دو، عمران نیازی نے سیاسی مقاصد کے لئے مسجد نبوی کی توہین کروائی، عمران نیازی پاکستانی تاریخ کا نالائق، نااہل، انا پرست اور ناکام ترین وزیر اعظم ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی ایک فاشسٹ اور انارکسٹ ہے جو ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 995563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995563/عمران-نیازی-پاکستانی-تاریخ-کے-نالائق-اور-ناکام-ترین-وزیراعظم-تھے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org