0
Sunday 22 May 2022 23:25

عمران نیازی پاکستانی تاریخ کے نالائق اور ناکام ترین وزیراعظم تھے، سعید غنی

عمران نیازی پاکستانی تاریخ کے نالائق اور ناکام ترین وزیراعظم تھے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دے، عمران نیازی کی سیاست کا واحد مقصد گوگی اور گوگوں کو بچانا رہ گیا ہے، عمران نیازی پاکستانی تاریخ کا نالائق، نااہل، انا پرست اور ناکام ترین وزیر اعظم تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی قوم سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی بتائے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا کیا ہوا؟ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے گوگی بچاؤ مہم کے آغاز کا اعلان کردیا۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی توشہ خانے کا چور ہے۔، عمران نیازی کی سیاست کا واحد مقصد گوگی اور گوگوں کو بچانا رہ گیا ہے اور عمران نیازی آج بھی مودی کی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بربادی کا ذمہ دار عمران نیازی ہے، نیازی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معاشی ترقی کو منفی تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نالائق حکومت نے چینی اور گندم پہلے برآمد اور پھر درآمد کی، نیازی حکومت کے دور میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا، ہر تبادلے پر عمرانی گوگیاں مال پکڑتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے کہا کہ مجھے حکومت دو یا ملک پر ایٹم بم گرا دو، عمران نیازی نے سیاسی مقاصد کے لئے مسجد نبوی کی توہین کروائی، عمران نیازی پاکستانی تاریخ کا نالائق، نااہل، انا پرست اور ناکام ترین وزیر اعظم ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی ایک فاشسٹ اور انارکسٹ ہے جو ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 995563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش