QR CodeQR Code

ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی، لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی، خورشید شاہ

22 May 2022 23:50

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان شوق سے لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کریں، ہم نے بھی پر امن لانگ مارچ کیا تھا اور عمران خان نے اگر اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے شوق سے حکومت نہیں لی لوگ کہتے تھے اپوزیشن کچھ نہیں کررہی، عمران کو ہٹاؤ کی صدائیں بلند ہورہی تھیں۔ جاری کردہ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان شوق سے لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو شوق پورا کریں، ہم نے بھی پر امن لانگ مارچ کیا تھا اور عمران خان نے اگر اداروں پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں ضرور آئے گا کیونکہ عمران نے پہلے بھی پی ٹی وی سمیت دیگر اداروں پر حملہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 995568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995568/ہم-نے-شوق-سے-حکومت-نہیں-لی-لوگ-کہتے-تھے-اپوزیشن-کچھ-کررہی-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org