QR CodeQR Code

پشاور اور باجوڑ میں 5.3 شدت کا زلزلہ

24 May 2022 12:47

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زرائع کےمطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز  کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 995807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/995807/پشاور-اور-باجوڑ-میں-5-3-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org