0
Tuesday 24 May 2022 12:47

پشاور اور باجوڑ میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور اور باجوڑ میں 5.3 شدت کا زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زرائع کےمطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز  کا بتانا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 995807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش