QR CodeQR Code

بلوچستان کے لوگ منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں، جام کمال

28 May 2022 09:45

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میں نے بلوچستان میں تبدیلی کا مطالبہ اختر مینگل سے نہیں بلکہ میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری صاحب سے کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بی اے پی کے صدر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اختر مینگل کے مطابق وہ قدوس بزنجو کے لانے کے گناہ میں شامل نہیں تھے، لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کے مفادات اور انہیں بچانے میں پورے حصہ دار ہیں۔ بلوچستان کے لوگ اب اس منافقانہ گیم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں۔ اختر مینگل صاحب کی معلومات میں کچھ درستگی کر دیتا ہوں، میں نے بلوچستان میں تبدیلی کا مطالبہ ان سے نہیں بلکہ میاں شہباز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف علی زرداری صاحب سے کیا تھا۔ یاد رہے کہ بی این پی کے رہنماء اختر مینگل نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نے جام کمال سے بلوچستان حکومت کی تبدیلی سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 996457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996457/بلوچستان-کے-لوگ-منافقانہ-گیم-کو-پوری-طرح-سمجھ-چکے-ہیں-جام-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org