QR CodeQR Code

امامیہ آرگنائزیشن بلتستان کا اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے آگاہی واک کا اعلان

28 May 2022 23:39

پریس کلب سکردو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امامیہ آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے کہا کہ بلتستان میں آنے والے سیاحوں کو ویلکم کریں گے، ہم کبھی بھی تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تاہم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاحوں کیلئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بنا کر دیں۔ ہم اسلامی تعلیمات اور اقدار سے متصادم کوئی سرگرمی قبول نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان بلتستان نے اسلامی ثقافت، تہذیب و تمدن کو بیرونی یلغار سے محفوظ رکھنے کیلئے آگاہی واک کے اہتمام کا اعلان کر دیا۔ واک میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے اور تمام اسلامی فرقوں کے علمائے کرام اور زعما واک کی قیادت کریں گے۔ پریس کلب سکردو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امامیہ آرگنائزیشن کے عہدیداروں اقبال ساجد، سید حیدر شاہ، اصغر جوادی اور دیگر نے کہا کہ بلتستان میں آنے والے سیاحوں کو ویلکم کریں گے، ہم کبھی بھی تنگ نظری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تاہم انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاحوں کیلئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بنا کر دیں۔ ہم اسلامی تعلیمات اور اقدار سے متصادم کوئی سرگرمی قبول نہیں کریں گے۔ تمام مکاتب فکر کے لوگ اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے واک کریں گے۔ ہوٹلز مالکان بھی اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ بحثیت مسلمان ہم سب کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہم اسلامی اقدار اور تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لئے یک زبان ہوں۔


خبر کا کوڈ: 996563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/996563/امامیہ-ا-رگنائزیشن-بلتستان-کا-اسلامی-اقدار-کے-تحفظ-کیلئے-ا-گاہی-واک-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org