QR CodeQR Code

ہالبروک کی ترین سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

17 Aug 2009 16:25

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کر کے دونوں۰۰۰


پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کر کے دونوں ممالک میں اقتصادی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزارت خزانہ میں رچرڈ ہالبروک کی شوکت ترین سے ملاقات میں امریکی محکمہ خارجہ اور سفارت خانہ کے حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کیلئے امریکی امداد کے اقتصادی پیکیج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے پروگرام اور پاکستان میں ریونیو وصولی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکا کی طرف سے پاکستان کے لئے اعلان کردہ اقتصادی امدادی پیکیج کے خرچ کے طریقہ کار اور اس کے تحت منصوبوں کی ترجیحات پر بات چیت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 9972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/9972/ہالبروک-کی-ترین-سے-ملاقات-اقتصادی-تعاون-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org