QR CodeQR Code

تحریک تعجیل ظہور امام مہدیؑ و عالمی تشیع سے متعلق علامہ حسن ظفر نقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو(2)

31 Aug 2022 19:04

دنیا میں کون کون ظہور امام مہدیؑ کا منتظر ہے؟ تشیع کا عقیدہ ظہور امام مہدیؑ دیگر اسلامی مکاتب و مسالک سے ممتاز کیوں؟ دنیا بھر میں تشیع کے قیام و جدوجہد کا تحریک تعجیل ظہور امام مہدیؑ سے تعلق و کردار؟ دجالی نظام یا Global Eye درحقیقت کیا ہے؟ کیا منتظرین امام مہدیؑ کی عالمی دجالی نظام سے جنگ کا آغاز ہوچکا؟ ظہور امام مہدیؑ کی امید ہر تحریک و جہدوجہد کیلئے لازمی کیوں؟ کیا ظہور امام مہدیؑ سے متعلق بڑی بڑی علامات پوری ہو رہی ہیں؟ امام مہدیؑکا ظہور کب ہوگا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف عالم دین و محقق علامہ سید حسن ظفر نقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور دیکھیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


معروف عالم دین، محقق و ذاکر اہلبیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی کا تعلق شہر قائد کراچی سے ہے۔ انکا شمار پاکستان کی اہم ترین شیعہ شخصیات میں ہوتا ہے. وہ ایران کی مقدس سرزمین قم المقدس کے فارغ التحصیل ہیں، دنیا بھر میں انقلابی مجالس پڑھنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ عالم دین ہونے کیساتھ ساتھ وہ ایک شاعر اور ادیب بھی ہیں، تاریخی موضوعات پر انکو بھرپور دسترس حاصل ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ سید حسن ظفر نقوی کیساتھ تحریک تعجیل ظہور امام مہدی (عج) اور عالمی تشیع کے کردار، دجالی نظام کی حقیقت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک تفصیلی نشست کی، اس موقع پر ان سے لئے گئے خصوصی انٹرویو کا دوسرا اور آخری حصہ پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 1012078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1012078/تحریک-تعجیل-ظہور-امام-مہدی-عالمی-تشیع-سے-متعلق-علامہ-حسن-ظفر-نقوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org