QR CodeQR Code

ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے چیئرمین فضل عباس نقوی اور فرخ مہدی کا خصوصی انٹرویو

4 Sep 2022 09:23

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں HDMC کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات اور صاحب ثروت افراد کے تعاون سے ریلیف آپریشن جاری ہے، میڈیکل کیمپ، راشن ڈرائیو اور عارضی رہائشگاہوں کے قیام کا عمل جاری ہے، ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں بیس کیمپ بنائے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہماری ٹیموں نے لوگوں کو سیلاب میں فوری ریسکیو کیا، دوسرے مرحلے میں ریلیف کیمپ اور اب تیسرے مرحلے میں اُن کی عارضی اور مستقل رہائش کے حوالے سے کام جاری ہے۔


ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل نے 2010ء میں آنیوالے سیلاب میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا، 2014ء اور کووڈ میں ہماری ٹیم نے جنوبی پنجاب میں اپنا بھرپور کرداد ادا کیا۔ سال 2020ء میں ادارہ خودی کے پلیٹ فارم سے ملتان میں یتیم بچوں کی کفالت کیلئے چند نوجوانوں کی انتھک محنت سے ''ہمدرد ہائوس'' کا قیام عمل میں آیا، شروع میں 8 بچے پھر 14 بچے پھر یہ تعداد 21 ہوگئی اور اب بڑھتے بڑھتے یہاں ملت کے 50 سے زائد یتیم بچے مقیم ہیں، جنکی تعلیمی و تربیتی نشوونما کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 2022ء میں آنیوالے سیلاب میں ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل اپنی خدمت خلق کی روایات کو برقار رکھتے ہوئے میدان میں عملی طور پر اپنا کردار ادا کیا۔؟ اس حوالے سے اسلام ٹائمز نے ادارہ خودی (ہمدرد ہائوس) کے چیئرمین سید فضل عباس نقوی اور سیکرٹری فنانس سید فرخ مہدی سے خصوصی انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1012546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1012546/ہمدرد-ڈیزاسٹر-منیجمنٹ-سیل-کے-چیئرمین-فضل-عباس-نقوی-اور-فرخ-مہدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org