QR CodeQR Code

بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی سے خصوصی گفتگو

19 Sep 2022 14:31

اسلام ٹائمز سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی نے بلوچستان میں ہونے والی بارشوں سے زیادہ نقصانات کی وجوہات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب کے اندر بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی مثال نہیں ملتی، گزشتہ تیس سے چالیس سالوں میں اتنی بارش نہیں ہوئی تھی، جتنی ابھی ہوئی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈیمز کے ٹوٹنے سے متعلق بھی گفتگو کی۔


ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی جامعہ بلوچستان کے جیوگرافی اور ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر طلباء و طالبات کو پڑھاتے ہیں۔ انہوں نے تھائیلنڈ سے ڈویلپمنٹ پلاننگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ بطور استاد ڈویلپمنٹ پلاننگ، ایگریکلچر فاننس، موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) اور پبلک ہیلتھ سے متعلق ریسرچ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی کے 30 سے زائد ریسرچز قومی اور بین الاقوامی ریسرچ جرنلز پر شائع ہو چکے ہیں۔ وہ "دی جرنل آف جیوگرافی اینڈ سوشل سائنسز" کے ایڈیٹر اینڈ چیف بھی ہیں اور "دی سینٹر آف ایکسیلنس فار ریزلٹس بیسڈ مینجمنٹ" اور جامعہ بلوچستان کے "گورنمنٹ اینوویشن لیب" میں کپیسٹی بلڈنگ ایکسپرٹ کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ انہوں نے بلوچستان میں ہونے والے اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے متعدد پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثناء اللہ پانیزئی نے بلوچستان میں ہونے والی بارشوں سے زیادہ نقصانات کی وجوہات بتائیں اور موسمیاتی تبدیلی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ڈیمز کے ٹوٹنے سے متعلق بھی گفتگو کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1015029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1015029/بلوچستان-میں-موسمیاتی-تبدیلی-سے-متعلق-ڈاکٹر-ثناء-اللہ-پانیزئی-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org