QR CodeQR Code

مودی کی بلڈوزر سیاست پر عوامی نیشنل کانفرنس کے سربراہ کا خصوصی انٹرویو

15 Feb 2023 23:56

جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیر کی بستیوں پر بی جے پی کا بلڈوزر زوروں سے جاری ہے، جو ایک گہری سازش ہے تاکہ کشمیری ملت دباؤ میں آکر اپنے بنیادی ہدف سے منحرف ہوجائے، لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔


محمد مظفر شاہ کا تعلق سرینگر جموں و کشمیر سے ہے۔ آپ جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے نائب صدر ہیں۔ دفعہ 370 کے دفاع میں تشکیل پانے والا گپکار الائینس کے آپ اہم جز ہیں۔ آپ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام محمد شاہ کے فرزند ہیں۔ پیشے سے وکیل ہیں اور کشمیر کاز کی ہمیشہ وکالت کرتے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مظفر شاہ سے کشمیر بھر میں بستیوں پر مودی حکومت کی جانب سے بلڈوزر چلانے، دفعہ 370 کی منسوخی کے اثرات، کشمیر کے موجودہ حالات، مودی حکومت کے مکروہ عزائم اور بھارتی عدلیہ کی موجودہ ابتر حالت پر تفصیلی گفتگو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں سے سپریم کورٹ کے فیصلے ثابت کررہے ہیں کہ بھارتی عدلیہ بھی بی جے پی کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء سے کشمیر میں کالے قوانین کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو فلسطین بنانے کی اسرائیلی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی بستیوں پر بی جے پی کا بلڈوزر زوروں سے جاری ہے، جو ایک گہری سازش ہے تاکہ کشمیری ملت دباؤ میں آکر اپنے بنیادی ہدف سے منحرف ہوجائے لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی ہمارا آئینی حق ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1041440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1041440/مودی-کی-بلڈوزر-سیاست-پر-عوامی-نیشنل-کانفرنس-کے-سربراہ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org