QR CodeQR Code

تحریک لبیک کا 3 مارچ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان

28 Feb 2023 11:36

اسلام ٹائمز: ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور سید ظہیر الحسن شاہ نے مشترکہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جمعہ 3 مارچ کو ملک بھر کے تمام پریس کلبوں کے سامنے ٹی ایل پی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریگی۔ رہنماوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ٹی ایل پی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔


رپورٹ: ٹی ایچ شہزاد

تحریک لبیک پاکستان نے گذشتہ روز مہنگائی کیخلاف ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا۔ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لئے جانے پر ٹی ایل پی نے اپنی احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور سید ظہیر الحسن شاہ نے مشترکہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جمعہ 3 مارچ کو ملک بھر کے تمام پریس کلبوں کے سامنے ٹی ایل پی مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ رہنماوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ٹی ایل پی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1043972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1043972/تحریک-لبیک-کا-3-مارچ-کو-ملک-گیر-مظاہروں-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org