QR CodeQR Code

اس ملک میں ادارے آزادی کیساتھ کام نہیں کر رہے

سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماء ساجد رضا تھہیم ایڈووکیٹ کا خصوصی انٹرویو

مذہبی جبہ و دستار کے ساتھ سیاست کرنا مشکل ہے

7 Mar 2023 03:00

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا عمل دخل ملک کے لیے نقصان دہ ہے، جب عدلیہ پر کوئی دبائو نہیں ہوگا، اُسوقت وہ ٹھیک کام کرسکے گی، سیاست، عدلیہ اور میڈیا مسلسل دبائو کا شکار ہے، جب تک یہ دبائو ختم نہیں ہوگا، ہم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔ میں اقتدار سے پہلے والے عمران خان کا فین اور معترف رہا ہوں، اسوقت عمران خان کی دوسری شکل ہے، سیاستدانوں سے غلطیاں ہوئیں اور غلطیاں ہونا کوئی بڑی بات نہیں، لیکن ان پر ڈٹ جانا قابل مذمت ہے، اس ملک میں ادارے آزادی کیساتھ کام نہیں کر رہے، اب آپ مذہب کے نام پر سیاست نہیں کر پائیں گے، مذہبی جبہ و دستار کے ساتھ سیاست کرنا مشکل ہے، مذہبی جماعتیں سیاسی انداز میں کام کریں گی، اب یہ مذہبی کارڈ زیادہ دیر تک استعمال نہیں کر پائیں گی۔


ساجد رضا تھہیم ضلع خانیوال کے بااثر سیاسی گھرانے (تھہیم) کے چشم و چراغ ہیں، انکے بزرگ نواب احمد بخش تھہیم کا شمار پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے ہوتا ہے۔ ابتدائی تعلیم سلارواہن اور گورنمنٹ کالج ملتان سے حاصل کی۔ دوران تعلیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ ہوگئے، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان اور مرکز کی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی ذمہ داری پر رہے۔ انہوں نے موسیٰ پاک لا کالج سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور بطور وکیل اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ سیاسی گھرانے کے چشم و چراغ ہونے کے سبب سیاست کے طالبعلم بھی رہے۔ سیاست کا آغاز یونین ناظم کے طور پر کیا اور بعدازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا، جس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ دو مرتبہ ممبر ضلع کونسل خانیوال رہے اور بطور کنوینر ضلعی گورنمنٹ کے اجلاس کو چیئر بھی کرتے رہے، علاقائی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن نظارت بھی ہیں، ساجد رضا تھہیم ملکی اور عالمی سیاست میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں، ''اسلام ٹائمز'' نے گذشتہ روز انکا ویڈیو انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1045252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1045252/سیاسی-مذہبی-سماجی-رہنماء-ساجد-رضا-تھہیم-ایڈووکیٹ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org