QR CodeQR Code

عالمی مصالحت کار، ممتاز تجزیہ کار فیصل محمد کا "اسلام ٹائمز" کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو

31 Mar 2023 23:43

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ممتاز تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایران سعودیہ صلح امریکہ و اسرائیل کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، چین نے یہ بہت بڑا کام کیا ہے اور اس اقدام سے ابراہم ایکارڈ کو مشرق وسطیٰ میں دفن کر دیا ہے، گریٹر اسرائیل منصوبہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، ایران میں ہونیوالے مظاہرے بیرونی مداخلت تھی، جسے کنٹرول کر لیا گیا، پاکستان کو بھی اپنی خارجہ پالیسی متعین کرنا ہوگی۔


فیصل محمد عالمی مصالحت کار، ممتاز تجزیہ کار، سینیئر سیاستدان، سفارت کار اور صحافی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست کی، بعدازاں سفارت کاری کے شعبہ میں آگئے۔ مختلف ممالک میں پاکستان کی جانب سے بطور سفارتکار تعینات رہے۔ عالمی مصالحت کاری میں بھی ایک معتبر نام ہیں۔ مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں ہونیوالی تبدیلیوں پر انکی گہری نظر ہے۔ انکے دنیا بھر میں "ذرائع" موجود ہیں، جنکی وساطت سے معتبر خبریں ان تک پہنچتی رہتی ہیں، جسکے باعث فیصل محمد کا تجزیہ انتہائی جاندار ہوتا ہے۔ وہ "ویوز آف فیصل محمد" کے نام سے یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں۔ انکے تجزیئے اور انکی طرف سے دی جانیوالی خبروں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ "اسلام ٹائمز" نے ان کیساتھ آن لائن ویڈیو انٹرویو کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1049865

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1049865/عالمی-مصالحت-کار-ممتاز-تجزیہ-فیصل-محمد-کا-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org