QR CodeQR Code

ملک کی موجودہ صورتحال، سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار عدیل عباس زیدی کی نظر میں

27 May 2023 20:06

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بیشک غلطیاں ہوئی ہیں، تاہم ایک سیاستدان کی یہی ایک بڑی خوبی ہوسکتی ہے کہ وہ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے مستقبل میں انکا ارتکاب نہ کرے۔ متعدد مسائل میں اختلافات کے باوجود ملک کو بیرونی مداخلت اور استحصال سے باہر نکالنے میں تحریک انصاف کے ساتھ اتفاق ہے۔


سید عدیل عباس زیدی کا بنیادی تعلق پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے۔ ابتدائی تعلیم پشاور سے حاصل کی۔ ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کیا۔ دوران تعلیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے فعال کارکن رہے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد پشاور کے قومی اخبارات میں بطور رپورٹر، ایڈیٹر اور سب ایڈیٹر کام کیا۔ سیاست کا آغاز ایم ڈبلیو ایم سے کیا۔ ایم ڈبلیو کی صوبائی اور مرکزی کابینہ کے رکن رہے۔ اخباروں اور میڈیا نیز ایم ڈبلیو ایم سے تعلق رہنے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے انکے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی امور پر ایک انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1059970

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1059970/ملک-کی-موجودہ-صورتحال-سینیئر-صحافی-اور-تجزیہ-نگار-عدیل-عباس-زیدی-نظر-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org