QR CodeQR Code

شھادت بی بی زینبؑ، علمائے کرام کا اظہار خیال

26 Jan 2024 22:16

اسلام ٹائمز: تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسین الحسینی، علامہ نور حسین نجفی اور علامہ اخلاق حسین شریعتی کا کہنا تھا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیھا نے کربلا میں اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کا بھرپور ساتھ نبھایا، اگر بی بی زینب سلام اللہ علیھا نہ ہوتیں تو شائد کربلا کی قربانی چھپ جاتی، بی بی زینب سلام اللہ علیھا کا تاریخ اسلام میں بہت بڑا اور اہم کردار رہا ہے۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

پندرہ رجب المرجب، یوم شہادت بی بی زینب سلام اللہ عیلھا کے حوالے سے پاراچنار کے علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے دختر امام علیؑ و بی بی زہراء سلام اللہ علیھا کو پشتو زبان میں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسین الحسینی، علامہ نور حسین نجفی اور علامہ اخلاق حسین شریعتی کا کہنا تھا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیھا نے کربلا میں اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کا بھرپور ساتھ نبھایا، اگر بی بی زینب سلام اللہ عیلھا نہ ہوتیں تو شائد کربلا کی قربانی چھپ جاتی، بی بی زینب سلام اللہ علیھا کا تاریخ اسلام میں بہت بڑا اور اہم کردار رہا ہے، آپ سلام اللہ علیھا کی سیرت و کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، محبان اہلبیتؑ کو یوم شہادت بی بی زینب سلام اللہ عیلھا کی مجالس میں بھرپور انداز میں شرکت کرنی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1111753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1111753/شھادت-بی-زینب-علمائے-کرام-کا-اظہار-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org