0
Friday 26 Jan 2024 22:16

شھادت بی بی زینبؑ، علمائے کرام کا اظہار خیال

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

پندرہ رجب المرجب، یوم شہادت بی بی زینب سلام اللہ عیلھا کے حوالے سے پاراچنار کے علمائے کرام نے اظہار خیال کرتے ہوئے دختر امام علیؑ و بی بی زہراء سلام اللہ علیھا کو پشتو زبان میں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ سید تجمل حسین الحسینی، علامہ نور حسین نجفی اور علامہ اخلاق حسین شریعتی کا کہنا تھا کہ بی بی زینب سلام اللہ علیھا نے کربلا میں اپنے بھائی امام حسین علیہ السلام کا بھرپور ساتھ نبھایا، اگر بی بی زینب سلام اللہ عیلھا نہ ہوتیں تو شائد کربلا کی قربانی چھپ جاتی، بی بی زینب سلام اللہ علیھا کا تاریخ اسلام میں بہت بڑا اور اہم کردار رہا ہے، آپ سلام اللہ علیھا کی سیرت و کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے، محبان اہلبیتؑ کو یوم شہادت بی بی زینب سلام اللہ عیلھا کی مجالس میں بھرپور انداز میں شرکت کرنی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1111753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش