QR CodeQR Code

اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر گیلانی کا خصوصی انٹرویو

29 Jan 2024 18:26

اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں موجود شیعہ سیاستدان ہی اسلامی تحریک کے اتحاد میں رکاوٹ بنے، شیعہ سیاستدان سمجھتے ہیں کہ اگر اسلامی تحریک کا اتحاد ہوگیا تو انکی وقعت ختم ہو جائے گی اور علماء بازی لے جائیں گے، بلاول بھٹو پنجاب میں نون لیگ کو ٹف ٹائم دینگے اور اپنی سیٹ آسانی سے نکال جائیں گے۔ عمران خان کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسکی حماقتوں نے جیل پہنچایا ہے۔


سید منیر حسین گیلانی اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین، سابق وفاقی وزیر تعلیم اور ممتاز سیاستدان و تجزیہ کار ہیں۔ پاکستان میں حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مستقبل، پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی انٹری اور اسلامی تحریک پاکستان کے پیپلز پارٹی کیساتھ اتحاد کیلئے ہونیوالے مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات جاننے کیلئے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سید منیر گیلانی کیساتھ لاہور میں ایک نشست کی۔ اس نشست میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ممتاز سیاستدان کیساتھ ہونیوالی گفتگو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1112290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1112290/اسلامک-ڈیموکریٹک-فرنٹ-کے-چیئرمین-سید-منیر-گیلانی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org