QR CodeQR Code

پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم اتحاد، سعودی حکومت کے تحفظات، اعزاز سید کے تہلکہ خیز انکشافات

16 Feb 2024 19:10

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر سعودی حکومت کی ایما پر عمران خان پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین سے نہیں مولانا فضل الرحمن سے اتحاد کریں جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل وقت کی دوست سیاسی جماعت ہے، ہم ان سے اتحاد کو ترک نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سینیئر صحافی اعزاز سید کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین سے عمران خان کے سیاسی اتحاد پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر سعودی حکومت کی ایما پر عمران خان پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین سے نہیں مولانا فضل الرحمن سے اتحاد کریں، جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل وقت کی دوست سیاسی جماعت ہے، ہم ان سے اتحاد کو ترک نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی محمد خان، عامر ڈوگر اور اسد قیصر مجلس وحدت مسلمن کے خلاف ماحول سازی کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت سعودی وفد کی پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1116598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1116598/پی-ٹی-آئی-اور-ایم-ڈبلیو-اتحاد-سعودی-حکومت-کے-تحفظات-اعزاز-سید-تہلکہ-خیز-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org