4
1
Friday 16 Feb 2024 19:10

پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم اتحاد، سعودی حکومت کے تحفظات، اعزاز سید کے تہلکہ خیز انکشافات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سعودی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سینیئر صحافی اعزاز سید کے مطابق سعودی وفد نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین سے عمران خان کے سیاسی اتحاد پر ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء اسد قیصر سعودی حکومت کی ایما پر عمران خان پر پریشر ڈال رہے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین سے نہیں مولانا فضل الرحمن سے اتحاد کریں، جبکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل وقت کی دوست سیاسی جماعت ہے، ہم ان سے اتحاد کو ترک نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علی محمد خان، عامر ڈوگر اور اسد قیصر مجلس وحدت مسلمن کے خلاف ماحول سازی کر رہے ہیں۔ یہ پیش رفت سعودی وفد کی پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد ہوئی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1116598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ظاہر ہے یہ سعودیوں کو کیسے ہضم ہوسکتا ہے
Pakistan
اور لطیف کھوسہ کس کے کہنے پر جماعت اسلامی کی لابنگ کر رہے ہیں؟ اور جماعت اسلامی سے خیبر پختونخواہ کی حکومت کی پچھلی سیٹنگ حصے داری؟؟ اور انکا مجلس وحدت مسلمین سے اشتراک عمل پر اعتراض کیوں؟؟ یہ کس ملک نے کہا ہے انکو؟؟
Iran, Islamic Republic of
یہ خان کی آزمایش کا مرحلہ ہے۔ اگر آزاد خارجہ پالیسی پر خان کا بھی ایمان ہے تو سعودیوں کو بھی صاف انکار کر دیں۔
Pakistan
خان سعودی ڈرائیور بن چکے۔ سعودی ولیعھد سفیر پاکستان بن چکے اور پاکستان کا تجارتی خسارہ 48 بلین ڈالر تھا۔ آپ آزاد خارجہ پالیسی مستقبل کی بات نہ کریں، جو ہوچکا، جو یہ کرچکے اس معیار پر بات کریں۔
ہماری پیشکش