QR CodeQR Code

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کی پریس کانفرنس

19 Feb 2024 19:15

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ کوئی دباو نہیں تھا، متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوں گے، ہم نے پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا ہے، ہم مشکل وقت کے ساتھ ہیں اور مرتے دم تک ساتھ رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا گیا، جعلی کیسز بنائے گئے، آزاد امیدواروں کو بھی ڈرایا اور دھمکایا گیا، ایک مستحکم حکومت کو گرا کر ملک کو بحران کا شکار کیا گیا، ان کا ہر قدم ان کو دلدل میں لے جاتا رہا، الیکشن کو غیر آئینی و غیر قانونی طور پر تاخیر کا شکار کیا گیا۔ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ اتحاد اب سے نہیں ہے، یہ سات آٹھ سال پہلے سے ہے، الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا، ہماری مشاورت اور بانی پی ٹی آئی سے اپروول کے بعد فیصلہ ہوا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1117231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1117231/سربراہ-ایم-ڈبلیو-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org