2
Monday 19 Feb 2024 19:15

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا گیا، جعلی کیسز بنائے گئے، آزاد امیدواروں کو بھی ڈرایا اور دھمکایا گیا، ایک مستحکم حکومت کو گرا کر ملک کو بحران کا شکار کیا گیا، ان کا ہر قدم ان کو دلدل میں لے جاتا رہا، الیکشن کو غیر آئینی و غیر قانونی طور پر تاخیر کا شکار کیا گیا۔ حامد رضا نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی تمام قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ اتحاد اب سے نہیں ہے، یہ سات آٹھ سال پہلے سے ہے، الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا، ہماری مشاورت اور بانی پی ٹی آئی سے اپروول کے بعد فیصلہ ہوا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1117231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش