QR CodeQR Code

انتخابی دھاندلی سے متعلق شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کا انٹرویو

11 Mar 2024 02:11

زیروپوائنٹ پر شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ نو مئی اور نو فروری کے ذمہ داران ایک ہی ہیں، یہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش تھی، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، کسی صورت ناجائز حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ دھاندلی کی پیدوار ناجائز لوگ ہیں، جن کے پیچھے عوام نہیں کھڑے۔


مبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی کھنہ پل سروس روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخلے سے روک دیا۔ ریلی کی قیادت سمابیہ طاہر کر رہی تھین جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ ریلی ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب پہنچے گی۔ دوسری جانب شیر افضل مروت کی قیادت میں چونگی نمبر 26 سے ریلی نکالی گئی، جو پشاور چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر زیروپوائنٹ پر شعیب شاہین سمیت دیگر پارٹی رہنماوں سے خصوصی گفتگو کی گئی، جو اس ویڈیو میں سن سکیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1121753

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1121753/انتخابی-دھاندلی-سے-متعلق-شعیب-شاہین-سمیت-پی-ٹی-ا-ئی-رہنماوں-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org