0
Monday 11 Mar 2024 02:11

انتخابی دھاندلی سے متعلق شعیب شاہین سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کا انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمبینہ دھاندلی اور مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی کھنہ پل سروس روڈ سے شروع ہونے والی ریلی کو پولیس نے راولپنڈی میں داخلے سے روک دیا۔ ریلی کی قیادت سمابیہ طاہر کر رہی تھین جبکہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ سمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ ریلی ایکسپریس وے سے ہوتے ہوئے نیشنل پریس کلب پہنچے گی۔ دوسری جانب شیر افضل مروت کی قیادت میں چونگی نمبر 26 سے ریلی نکالی گئی، جو پشاور چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر زیروپوائنٹ پر شعیب شاہین سمیت دیگر پارٹی رہنماوں سے خصوصی گفتگو کی گئی، جو اس ویڈیو میں سن سکیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1121753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش