QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے امیدوار علی بخاری اور عامر ڈوگر کا خصوصی انٹرویو

25 Mar 2024 22:41

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنی خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء علی بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی ٹربیونل نے صرف تین حلقوں کے فیصلے کرنے ہیں، اگر وہ یہ فیصلے بھی تاخیر سے کرتے ہیں تو انہیں بطور جج نہیں رہنا چاہیئے یا پھر ہمیں وکالت چھوڑ دینی چاہیئے۔ ہم سے مینڈیٹ چھینا گیا ہے، تینوں حلقے واپس کرنا ہونگے۔


پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی بخاری کا تعلق اسلام آباد سے ہے، اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 سے الیکشن لڑے، فارم 45 کی بنیاد پر جیت گئے، مگر رات کے اندھیرے میں کی جانے والی دھاندلی اور فارم 47 کے مطابق یہ الیکشن ہار گئے، علی بخاری نے الیکشن ٹربیونل میں الیکشن کے نتائج کو چیلنج کر دیا ہے، اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے علی بخاری اور پی ٹی رہنماء عامر ڈوگر سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1124930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1124930/تحریک-انصاف-کے-امیدوار-علی-بخاری-اور-عامر-ڈوگر-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org