QR CodeQR Code

سیو غزہ مہم کیجانب سے فلسطین کی حمایت میں ڈی چوک پر احتجاج، بڑا مطالبہ

3 Apr 2024 02:11

حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر سیز فائز کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے، آئی سی جے میں جنوبی افریقہ کیجانب سے ہونیوالے کیس میں پاکستان قانونی مدد کرے، او آئی سی جس کا مقصد ہی مسجد اقصیٰ کی آزادی تھا، وہ متحرک ہوکر اسرائیل کے جنگی جرائم کا پردہ فاش کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سیو غزہ کمپئین کے زیراہتمام ڈی چوک پر غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں دھرنا دیا گیا، غیر سیاسی پلیٹ فارم کے تحت منعقد کیے گئے احتجاج میں غزہ کے مظلوموں کیلئے آواز اٹھائی گئی، حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر سیز فائز کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے، آئی سی جے میں جنوبی افریقہ کے کی جانب سے ہونے والے کیس میں پاکستان قانونی مدد کرے، او آئی سی جس کا مقصد ہی مسجد اقصیٰ کی آزادی تھا، وہ متحرک ہوکر اسرائیل کے جنگی جرائم کا پردہ فاش کرے۔ اسرائیل کی سپورٹ کرنے والے سفراء کو ڈی مارش کیا جائے، سعودی عرب، امریکا اور برطانیہ کے سفیروں کو ڈی مارش کیا جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1126440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1126440/سیو-غزہ-مہم-کیجانب-سے-فلسطین-کی-حمایت-میں-ڈی-چوک-پر-احتجاج-بڑا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org