QR CodeQR Code

ڈاکٹر عاصم حسین کی گورنر سندھ سے ملاقات، اہم سیاسی شخصیت کا پیغام پہنچایا

12 Apr 2024 01:46

ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش شروع کردی، ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر سندھ کو اہم سیاسی شخصیت کا پیغام پہنچایا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر عاصم حسین نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ ملاقات میں صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1128053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1128053/ڈاکٹر-عاصم-حسین-کی-گورنر-سندھ-سے-ملاقات-اہم-سیاسی-شخصیت-کا-پیغام-پہنچایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org