QR CodeQR Code

بہاول پور، مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

29 Oct 2019 11:57

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ عوام کو ظلم سے نجات دلانے نکلے ہیں۔ مارچ پنوں عاقل اور گھوٹکی سے گزرتے ہوئے ملتان کی طرف رواں دواں ہے، قافلہ ملتان میں رات بسر کرے گا اور منگل کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کا آزادی مارچ منزل کی طرف رواں دواں ہے، قافلے نے پہلا پڑاؤ سکھر میں کیا، اب اس کا اگلا پڑاؤ ملتان میں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی ف کا آزادی مارچ دوسرے روز بھی اپنے اگلے پڑاؤکی طرف گامزن ہے۔ آزادی مارچ کاقافلہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا تھا، جہاں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء بھی موجود تھے۔ آزادی مارچ جب روہڑی بائی پاس پہنچا، وہاں عارضی خیمہ بستی بنائی گئی اور ریلی کے شرکاء کے لیے آرام اور کھانے کا انتظام کیاگیا۔ جس کے بعد آزادی مارچ روہڑی سے روانہ ہو کر پنوں عاقل اور گھوٹکی سے بھی گزر گیا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ عوام کو ظلم سے نجات دلانے نکلے ہیں۔ مارچ پنوں عاقل اور گھوٹکی سے گزرتے ہوئے ملتان کی طرف رواں دواں ہے، قافلہ ملتان میں رات بسر کرے گا اور منگل کو اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگا۔ مارچ کے شرکاء 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے، جہاں معاہدے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) ایچ 9 کے اتوار بازار کے قریب گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی اور حکومت کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 824466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/824466/بہاول-پور-مولانا-فضل-الرحمان-کی-میڈیا-سے-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org