QR CodeQR Code

سزائے موت کے فیصلے پر پرویز مشرف کا ویڈیو بیان اور نادر بلوچ کا وی لاگ

19 Dec 2019 00:03

سزا کیخلاف ویڈیو بیان دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں تک کہا تھا کہ اگر کوئی اسپیشل کمیشن کوئی ہو تو میں اسے بیان دینے کیلئے تیار ہوں، وہ یہاں آئیں اور میرا بیان لے لیں، لیکن اس کو نظرانداز کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق میرے کیس کو سننا ضروری نہیں ہے، اس کیس کو صرف کچھ لوگوں کی میرے خلاف ذاتی عداوت کی وجہ سے بنایا گیا اور سنا گیا۔ اپنی سزا کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کے تحت جو فیصلہ سنایا، وہ میں نے ٹی وی پر سنا، ایسے فیصلے کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی، جس میں نہ ڈیفنڈنٹ کو اور نہ اس کے وکیل کو اجازت ملی ہو کہ وہ اپنے دفاع میں بات کرسکے۔ مزید کیا کہا ویڈیو وی لاگ میں سننیں۔


خبر کا کوڈ: 833562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/833562/سزائے-موت-کے-فیصلے-پر-پرویز-مشرف-کا-ویڈیو-بیان-اور-نادر-بلوچ-وی-لاگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org