QR CodeQR Code

میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف شافعی کا سینچری ڈیل پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

18 Feb 2020 09:07

وسطی مقبوضہ کشمیر کے میرواعظ مولانا سید عبدالطیف شافعی کا "اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ سینچری ڈیل کو مسلمان اسی صورت میں ناکام بنا سکتے ہیں، جب وہ باہمی اتحاد کا ثبوت پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ وسطی مقبوضہ کشمیر کے میرواعظ و ادارہ مظہرالحق کے سربراہ مولانا سید عبدالطیف شافعی نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر قابض بنا رہے اور اسے کوئی روکنے والا نہ ہو، کوئی طاقت ایسی ابھر نہ پائے، جو امریکہ کے منصوبوں کو خاک میں ملا دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ناکامی و شکست صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل کو مسلمان اسی صورت میں ناکام بنا سکتے ہیں، جب وہ باہمی اتحاد کا ثبوت پیش کریں گے۔ میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف شافعی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اگرچہ اسلام دشمن طاقتوں کو شکست دینے کے لئے جدید ترین ہتھیار نہیں ہیں، لیکن سب سے بڑا ہتھیار وحدت امت ہے، جسے ہم بروئے کار لاکر دشمنان اسلام کو نامراد و ناکام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر سامراجی قوتوں کا تسلط مسلمانوں پر قائم ہے تو اسکی اہم وجہ مسلمانوں کی باہمی نااتفاقی و انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل فلسطینیوں کے حقوق پر شب خون کے مترادف ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے میرواعظ وسطی کشمیر نے کہا کہ یہاں کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جانی چاہیئے اور میڈیا و انٹرنیٹ کے لاک ڈاؤن کا کوئی بھی قانونی جواز ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے بھارت میں شہریت ترمیمی قانون لاگو کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قارئین محترم آپ اس انٹرویو کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لینک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=CQ4yf_4nwrc
 


خبر کا کوڈ: 845200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/845200/میرواعظ-وسطی-کشمیر-سید-عبدالطیف-شافعی-کا-سینچری-ڈیل-پر-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org