0
Tuesday 18 Feb 2020 09:07

میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف شافعی کا سینچری ڈیل پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وسطی مقبوضہ کشمیر کے میرواعظ و ادارہ مظہرالحق کے سربراہ مولانا سید عبدالطیف شافعی نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ مسلم ممالک کے قدرتی وسائل پر قابض بنا رہے اور اسے کوئی روکنے والا نہ ہو، کوئی طاقت ایسی ابھر نہ پائے، جو امریکہ کے منصوبوں کو خاک میں ملا دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ناکامی و شکست صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد و یکجہتی میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل کو مسلمان اسی صورت میں ناکام بنا سکتے ہیں، جب وہ باہمی اتحاد کا ثبوت پیش کریں گے۔ میرواعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف شافعی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اگرچہ اسلام دشمن طاقتوں کو شکست دینے کے لئے جدید ترین ہتھیار نہیں ہیں، لیکن سب سے بڑا ہتھیار وحدت امت ہے، جسے ہم بروئے کار لاکر دشمنان اسلام کو نامراد و ناکام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر سامراجی قوتوں کا تسلط مسلمانوں پر قائم ہے تو اسکی اہم وجہ مسلمانوں کی باہمی نااتفاقی و انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینچری ڈیل فلسطینیوں کے حقوق پر شب خون کے مترادف ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے میرواعظ وسطی کشمیر نے کہا کہ یہاں کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی عمل میں لائی جانی چاہیئے اور میڈیا و انٹرنیٹ کے لاک ڈاؤن کا کوئی بھی قانونی جواز ہرگز نہیں ہے۔ انہوں نے بھارت میں شہریت ترمیمی قانون لاگو کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ قارئین محترم آپ اس انٹرویو کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لینک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=CQ4yf_4nwrc
 
خبر کا کوڈ : 845200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش