QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کے رہنماء صہیب عمار صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

28 Feb 2020 17:30

جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سنچری ڈیل ایک فاشسٹ اقدام ہے، امریکہ مخالف چین اور ایران میں کورونا وائرس کا آنا ایک سازش لگتا ہے۔ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران یقیناً کچھ ایسے وعدے ہوئے ہیں، جس پر مسلمانوں کیخلاف ہندوستان کا حوصلہ مزید بڑھا ہے، بھارت میں انسان دشمنی ایک ننگے روپ میں سامنے آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صہیب عمار صدیقی صاحب کا تعلق ملتان سے ہے، وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے منسلک رہے اور پنجاب کے ناظم سمیت مختلف تنظمی ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ صدیقی صاحب اسوقت جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں۔ اسکے علاوہ نجی زندگی میں شعبہ تعلیم سے بھی وابستہ ہیں اور ایک پرائیویٹ تعلیمی ادارہ چلا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مختلف بین الاقوامی امور پر صہیب عمار صدیقی صاحب کیساتھ ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 847329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/847329/جماعت-اسلامی-کے-رہنماء-صہیب-عمار-صدیقی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org