QR CodeQR Code

بھارت میں جاری مسلم کش فسادات پر سینیئر صحافی عرفان علی کا ویڈیو انٹرویو

2 Mar 2020 06:11

اپنے انٹرویو میں عرفان علی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صہیونی لابی کا اہم فرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلم کش فسادات کے پیچھے صیہونی لابی کا ہاتھ ہے، نریندر مودی کی جانب سے کشمیر اور بھارت میں شہریت کے مسئلے کا اقدام خود بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا، جو بھارت کے ٹکڑے ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔


محترم جناب عرفان علی کا نام انگریزی صحافت کی دنیا میں ایک معروف نام ہے، وہ پاکستان کے شہر کراچی کی صحافت میں ایک نمایاں نام ہیں۔ انکا بنیادی تعلق سندھ کے قدیمی علمی مرکز ٹھٹہ سے ہے۔ 17 سال کی عمر سے صحافت کی دنیا سے وابستہ ہیں اور متعدد اردو اور انگریزی اخبارات سے منسلک بھی رہ چکے ہیں، جن میں دی نیشن، ڈیلی ٹائمز، بزنس ریکارڈر سمیت دیگر اخبار شامل ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد ٹی وی چینلز میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں اور عالمی موضوعات پر اپنے بے لاگ تبصروں کے ذریعے عوام کو آگہی فراہم کی۔ اسلام ٹائمز کے سینیئر رپورٹر سید میثم عابدی نے بھارت میں جاری مسلم کش واقعات کے موضوع پر ان سے ایک نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا انٹرویو اپنے ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 847797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/847797/بھارت-میں-جاری-مسلم-کش-فسادات-پر-سینیئر-صحافی-عرفان-علی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org