QR CodeQR Code

نئے قرنطینہ سنٹر کے 62 بلاک جبکہ 3000 کمرے ہیں

ملتان میں بننے والے نئے قرنطینہ سنٹر کے حوالے سے خصوصی ویڈیو رپورٹ

19 Mar 2020 05:21

اسلام ٹائمز: سکھر اور ڈیرہ غازیخان کے بعد ملتان میں بھی کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ورکر ویلفیئر کمپلکس کی عمارت کو عارضی طور پر قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے، ملتان میں بننے والا نیا قرنطینہ سنٹر کافی وسیع ہے، جسکے 62 بلاک جبکہ 3000 کمرے ہیں، جبکہ زائرین کی خدمت پر تین سو افراد مامور ہونگے۔


رپورٹ: ثقلین نقوی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے شبے میں 189 مریض داخل ہوئے، جن کے ٹیسٹ کئے گئے۔ پنجاب بھر میں 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے ملتان قرنطینہ سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تفتان سے 1200 سے زائد افراد ملتان آئیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں قائم قرنطینہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا کے لیے اقدامات 3 جنوری سے ہی شروع کر دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت تمام سیاحتی مقامات پر جانے پر پابندی لگا دی ہے، ڈی جی خان قرنطینہ میں لوگوں سے ملاقات میں انہوں نے اظہار اطمینان کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رابطہ کرکے وہاں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کل بارہ سو زائرین تفتان سے آئیں گے، ہمارے پاس تین ہسپتال اور 41 ہیلتھ یونٹس ہیں۔ پنجاب حکومت کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 851226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/851226/ملتان-میں-بننے-والے-نئے-قرنطینہ-سنٹر-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org