QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا قرنطینہ سنٹر ملتان سے خصوصی انٹرویو (ویڈیو)

25 Mar 2020 10:44

''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل ملتان انتطامیہ سے رابطے میں ہیں اور ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ان زائرین کے ٹیسٹ کے بعد جن لوگوں کے رزلٹ نیگٹو آئیں، انہیں فوری اپنے اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے۔ 


علامہ اقتدار حسین نقوی کا تعلق شور کوٹ ضلع جھنگ سے ہے، گذشتہ 25 سالوں سے ملتان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ ایک خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ امام جمعہ بھی ہیں، اپنی خطابت کے حوالے سے مسلسل پابندیوں کا شکار بھی رہتے ہیں، علامہ اقتدار حسین نقوی اس وقت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں، اس سے پہلے وہ مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں، ملتان میں انتطامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے کرونا وائرس کے پیش نظر قائم کردہ قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ لگا رکھا ہے، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے جوان بھی موجود ہیں۔ ''اسلام ٹائمز'' نے ملتان میں امدادی کاموں، زائرین کی صورتحال اور انتظامیہ کے تعاون کے حوالے سے اُن کا انٹرویو کیا، جو قارئین کے لیے حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 852399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/852399/ایم-ڈبلیو-جنوبی-پنجاب-کے-سیکرٹری-جنرل-کا-قرنطینہ-سنٹر-ملتان-سے-خصوصی-انٹرویو-ویڈیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org