QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں آج بھی قدیمی روایات کے مطابق ماہ رمضان کے آغاز کا اعلان ہوتا ہے، ویڈیو رپورٹ

25 Apr 2020 12:38

اسلام ٹائمز: ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی جامعہ مسجد لاٹو قفیر میں بچے اور بڑوں کی خاصی تعداد ایک پُرکشش منظر دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتی ہے، یہ منظر ماہ رمضان کی آمد کے اعلان کا ایک قدیمی طریقہ ہے، جس میں وقت مغربین فائر کریکرز جو بنیادی طور پر بڑی آواز پیدا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، اسے ہوا میں چھوڑا جاتا ہے، جو دور دور سے آئے بچوں اور بڑوں کیلئے تفریحی منظر کا مصداق ہوتا ہے۔


رپورٹ: ایس علی حیدر

خیبر پختونخوا کا جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان آج بھی قدیمی طور طریقوں کو زندہ رکھے ہوئے ہے، چاہے وہ محرم الحرام کے ایام ہوں یا ماہ رمضان، ڈیرہ کی عوام آج بھی اپنی قدیم روایات کے مطابق ان مہینوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔ اندرون شہر میں واقع جامعہ مسجد شیعہ لاٹو فقیر جو کہ 1902ء میں تعمیر کی گئی تھی، تاریخی اعتبار سے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ جامعہ مسجد میں نماز جمعہ سمیت آئمہ معصومین علیہ السلام کی ولادتوں کے جشن، شہادت، محرم کے جلوس اور ماہ رمضان میں اعتکاف کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی اس مسجد میں بچے اور بڑوں کی خاصی تعداد ایک پُرکشش منظر دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتی ہے، یہ منظر ماہ رمضان کی آمد کے اعلان کا ایک قدیمی طریقہ ہے، جس میں وقت مغربین فائر کریکرز جو بنیادی طور پر بڑی آواز پیدا کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، کو ہوا میں چھوڑا جاتا ہے، جو دور دور سے آئے بچوں اور بڑوں کیلئے تفریحی منظر کا مصداق ہوتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 858839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/858839/ڈی-آئی-خان-میں-آج-بھی-قدیمی-روایات-کے-مطابق-ماہ-رمضان-آغاز-کا-اعلان-ہوتا-ہے-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org