QR CodeQR Code

کورونا وائرس اور حالات حاضرہ کے تناظر میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

29 Apr 2020 07:15

کراچی یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامی کے سینیئر ترین استاد کا ”اسلام ٹائمز“ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا گذشتہ امتوں پر آنیوالے عذاب کی طرح نہیں ہے، بلکہ ایک طرح کا لوجیکل عذاب ہے، اسکے ساتھ ساتھ کورونا وائرس حکومتوں اور قوموں کیلئے ایک سخت آزمائش ہے، جو اجتماعی کے ساتھ ساتھ انفرادی آزمائش بھی ہے، کورونا وائرس کے تناظر میں سازشوں کی بو آرہی ہے، 80 فیصد دنیا لاک ڈاؤن ہوگئی، دنیا کی معیشت بیٹھ گئی ہے، ایسا نہیں ہے کہ یہ کوئی معمولی بات ہے، عالمی سطح کی سازشیں چند روز یا مہینوں میں نہیں بلکہ سالوں میں بے نقاب ہوتی ہیں، کورونا وائرس کے اثرات صرف معیشت اور نفسیات پر نہیں بلکہ ہر جگہ پڑیں گے، مختلف مذہبی تھیوریز پر اس کے اثرات پڑینگے، سیکولر نقطہ نظر اور مذہبی نقطہ نظر کے درمیان جو ایک جنگ چل رہی ہے، اس کے اندر بھی تبدیلی آئے گی، ایک نئی فلاسفی سامنے آئے گی، دنیا کے ماہرین معیشت کو سوچنا ہوگا کہ کیا وجہ ہے کہ ان کی معیشت اتنی کمزور بنیادوں پر قائم ہے کہ ایک وائرس سے تباہ ہوگئی، کورونا وائرس کے بعد سیاسی اعتبار سے بھی تبدیلیاں آئیں گی، کیونکہ امریکا بہت کمزور نظر آرہا ہوگا، جو دنیا میں ہر جگہ قوموں کو روندتا ہوا تباہ و برباد کرتا ہوا دندناتا پھرتا تھا، ریسرچ کہتی ہے کہ امریکا کو ہر دس سال بعد ایک جنگ کی ضرورت ہوتی ہے، دنیا کے دو ممالک کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو امریکی معیشت کو پانچ فیصد ترقی ملتی ہے، لاک ڈاؤن کے باعث دنیا میں جنگ کے بجائے امن و امان چل رہا ہے، یہی امن و امان امریکا کیلئے نقصان دہ ہے، ریسرچ کے مطابق امریکا کو اپنی بقاء کیلئے ہر پچیس تیس سال بعد کسی قوم سے لڑنا پڑتا ہے، کورونا وائرس کے تناظر میں درپیش صورتحال دراصل سرمایہ دارانہ سوسائٹی (capitalist society) کی ناکامی ہے، اسی جانب رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اشارہ فرمایا ہے۔ یہ مادی تصور کائنات، مادی سوچ کی ناکامی ہے، جس نے انسانیت کو جینے کیلئے اچھی جگہ نہیں دی، کیونکہ اس وقت دنیا تو انہیں کے کنٹرول میں ہے، جنہوں نے انسان کو کھانا دینے کے بجائے تباہ کن اسلحہ دیا۔


پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی کے سینیئر ترین استاد ہیں۔ وہ گذشتہ 23 سال سے کلیہ معارف اسلامی جامعہ کراچی میں تدریس و تحقیق کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انکی نگرانی میں 12 طالب علموں نے پی ایچ ڈی اور 5 طالب علموں نے ایم فل کی تحقیق مکمل کی ہے۔ کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں نمائندگی اور مختلف موضوعات پر سیمینارز میں گفتگو کرچکے ہیں۔ مختلف علمی مجلوں میں انکے پچاس سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہوچکے ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز کے بہت سے دینی و حالات حاضرہ کے پروگرامات میں شرکت کرچکے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے کورونا وائرس عذاب الٰہی یا آزمائش، کورونا وائرس عالمی سازش، کورونا وائرس کے عالمی سطح پر اثرات، کورونا وائرس کے نقصانات سے نہ بچ سکنے کا ذمہ دار کون و دیگر موضوعات پر پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی کیساتھ انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان کیساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 859624

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/859624/کورونا-وائرس-اور-حالات-حاضرہ-کے-تناظر-میں-پروفیسر-ڈاکٹر-زاہد-علی-زاہدی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org