QR CodeQR Code

سانحہ کابل اسپتال کے حوالے سے خصوصی ویڈیو رپورٹ

14 May 2020 20:11

اسلام ٹائمز: اس اہندوہناک حملہ میں اسپتال میں موجود نوزائیدہ بچوں، انکی ماوں، نرسز اور ڈاکٹرز سمیت اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18 جیتے جاگتے انسان ابدی نیند سو گئے ہیں۔ افغان فورسز نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک سو کے قریب افراد کی جانیں بچائیں۔


رپورٹ: عدیل عباس زیدی
 
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 12 مئی کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے کے دوران سفاک اور درندہ صفت دہشتگردوں نے ظلم و بربریت کی تمام حدود پار کرتے ہوئے ایک زچہ و بچہ اسپتال پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ مسلح دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور ڈاکٹرز کے روپ میں برچی عوامی نامی ہسپتال کے میٹرنٹی وارڈ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ اور پھر ہینڈ گرنیڈ سے دھماکے کیے، اس اہندوہناک حملہ میں اسپتال میں موجود نوزائیدہ بچوں، انکی ماوں، نرسز اور ڈاکٹرز سمیت اب تک کی اطلاعات کے مطابق 18 جیتے جاگتے انسان ابدی نیند سو گئے ہیں۔ افغان فورسز نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک سو کے قریب افراد کی جانیں بچائیں اور دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

واضح رہے کہ کابل کے جس علاقہ میں یہ حملہ ہوا، وہاں زیادہ تر آبادی افغانستان کے ہزارہ قبائل کی ہے۔ اس اسپتال میں نوزائیدہ بچے اور خواتین موجود ہوتی تھیں۔ دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا۔ اس قسم کے سفاکانہ حملہ کی انسانی تاریخ میں انتہائی کم مثالیں ملتی ہیں کہ جب وحشیانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے معصوم بچوں اور عورتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ مزید تفصیلات دیکھتے ہیں اس رپورٹ میں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 862719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/862719/سانحہ-کابل-اسپتال-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org