QR CodeQR Code

خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار سے متعلق تکفیری پروپیگنڈہ، مولانا سجاد آہیر کی ویڈیو گفتگو

9 Jun 2020 10:46

اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو میں مولانا سجاد حسین آہیر کا کہنا تھا کہ جو کارنامے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز نے انجام دیئے، انکو سامنے رکھتے ہوئے یہ ممکن نہیں کہ مولا علی علیہ السلام سے محبت رکھنے والا کوئی شخص ان سے نفرت کرتا ہو، وہ لوگ جو شام میں حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کی حفاظت کیلئے گئے ہیں, ان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ کسی قابل احترام ہستی کے مزار کو نقصان پہنچائیں، یہ انکا کام ہے، جنکی سوچ اور عقیدے کے مطابق مزارات بنانا اور ان پر جانا درست نہیں۔


مولانا سجاد حسین آہیر اسلام آباد میں اقامتی تعلیمی ادارے کے سربراہ ہیں، قم سے فارغ التحصیل ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات میں خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی اور اسکو بنیاد پر بنا کر اسلامی مزاحمتی محاذ کیخلاف تکفیری قوتوں کیجانب سے پروپیگنڈہ کامیاب بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی شخصیت، انکے تاریخی کارنامے اور اس تناظر میں مخصوص تکفیری افکار و عقائد کے حامل گروہوں کیجانب سے انکے اور دیگر قابل احترام اسلامی شخصیات کے مزارات کے انہدام اور بے حرمتی کے واقعات کی روشنی میں اس پروپیگنڈہ کی حقیقت سے متعلق مولانا سجاد حسین آہیر کا انٹرویو قارئیں کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 867298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/867298/خلیفہ-عمر-بن-عبدالعزیز-کے-مزار-سے-متعلق-تکفیری-پروپیگنڈہ-مولانا-سجاد-ا-ہیر-کی-ویڈیو-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org