QR CodeQR Code

ایم پی اے سید حسن مرتضیٰ کا خصوصی انٹرویو

11 Jun 2020 23:56

رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوئی شخص خانوادہ اہل بیت علیہ السلام سے محبت کیے بغیر سچا مسلمان ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، حکومت کو چاہیئے کہ سفارتی سطح پر اس قرارداد کی روشنی میں جنت البقیع کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھائے، تاکہ امت مسلمہ اپنے نبی (ص) کی بیٹی اور دیگر اصحاب کی قبور کی زیات کرسکیں، میری چالیس سال کی سیاست اس قرارداد پر آکر ختم ہوگئی، میں نے ابتک جو پانا تھا، وہ پا لیا۔


پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضیٰ رکن پنجاب اسمبلی ہیں، بنیادی تعلق رجوعہ سادات چنیوٹ سے ہے، گذشتہ چالیس سال سے سیاست کر رہے ہیں، گذشتہ روز حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں جنت القبیع کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، اس قرارداد کے بعد ہزاروں افراد نے حسن مرتضیٰ کو مبارکباد پیش کی، اس قرارداد میں رکن پنجاب اسمبلی نے یہاں تک کہا کہ اگر سعودی حکومت جنت البقیع کی تعمیر کی اجازت دیتی ہے تو وہ بطور محرک اس کار خیر کے تمام اخراجات برداشت کرنے کیلئے تیار ہیں، اسلام ٹائمز نے سید حسن مرتضیٰ سے ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 868046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/868046/ایم-پی-اے-سید-حسن-مرتضی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org