QR CodeQR Code

پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کی اسمبلیوں میں بھی قرارداد منظور کی جائے

جنت البقیع کی تعمیر کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پاس ہونا خوش آئند ہے، خواجہ عاشق حسین سعیدی

تمام مسلمان ممالک اور او آئی سی سعودی عرب پر جنت البقیع کی تعمیر کے حوالے سے دباو ڈالیں

14 Jun 2020 18:32

جماعت اہلسنت جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنماء کا ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ممبر پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ نے اپنے خون اور اہلیبیت سے وفاداری کا حق ادا کیا ہے، تمام مسلمانوں کو سعودی عرب کے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے۔


علامہ خواجہ عاشق علی سعیدی کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ جماعت اہلسنت (کاظمی گروپ) جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما ہیں، اسکے علاوہ فضلاء انوارالعلوم کے سرپرست ہیں، شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں، ملتان میں امام جمعہ کے علاوہ کاظمی خاندان (احمد سعید کاظمی) کے شاگردوں میں سے شمار ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز نے پنجاب اسمبلی میں جنت البقیع کی تعمیر کے حوالے سے پاس ہونیوالی قرارداد، خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی پر ہونیوالے پروپیگنڈے سمیت دیگر موضوعات پر انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 868563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/868563/جنت-البقیع-کی-تعمیر-کے-حوالے-سے-پنجاب-اسمبلی-میں-قرارداد-پاس-ہونا-خوش-آئند-ہے-خواجہ-عاشق-حسین-سعیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org