QR CodeQR Code

امریکا میں جاری احتجاج کے حوالے سے مولانا نقی ہاشمی کا خصوصی انٹرویو

15 Jun 2020 01:49

اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نقی ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت ظلم کیساتھ نہیں چل سکتی، امریکا کی بنیاد ہی ظلم پر ہے، الحمدللہ امریکا کا زوال شروع ہوچکا ہے، اب امریکا کے اندر سے بغاوت کے آثار نمودار ہوئے ہیں اور ظلم کیخلاف امریکی عوام سڑکوں پر اور سراپا احتجاج ہے، خارجی محاذوں پر امریکا کو بہت عرصہ سے شکست ہو رہی ہے، لیکن اب داخلی محاذ پر بھی امریکی اسٹیبلشمنٹ کو شکست کا سامنا ہے، اب امریکا کے ہاتھ سے دنیا نکل رہی ہے۔


حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی کا بنیادی تعلق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے ہے، وہ قم سے فارغ التحصیل اور اسوقت جامعہ بعثت پاکستان سے وابستہ ہیں۔ وہ اس جامعہ کے بنیان گزار افراد میں شمار کئے جاتے ہیں، انکا شمار اسلامی عقائد، تاریخ کی روشنی میں حالات حاضرہ پر بہترین تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ عوام میں انکے بیانات اور تجزیئے ہمیشہ درست راہ کے حصول میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے سید میثم عابدی نے امریکا میں جاری مظاہروں، اسلامی مقاومتی بلاک کے مستقبل، انسانی حقوق پر امریکا کے دوہرے معیار اور تمام تر امریکی دھمکیوں کے باوجود وینزویلا کی جانب ایرانی تیل بردار جہازوں کے پہنچنے کے اثرات کے موضوع پر خصوصی انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 868605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/868605/امریکا-میں-جاری-احتجاج-کے-حوالے-سے-مولانا-نقی-ہاشمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org