QR CodeQR Code

امریکی زوال سے متعلق انجینئر حسین شاہ موسوی کا خصوصی انٹرویو

16 Jun 2020 18:05

بانی چیئرمین اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی نیو ورلڈ آرڈر ناکام ہوچکا ہے، امریکا کوئی کامیاب جدید نظام دنیا کے سامنے پیش نہیں کرسکا، جسکے باعث ممالک اس سے دور ہو رہے ہیں، امریکا ظلم و ستم کے ذریعے دنیا پر حاکم بننا چاہتا ہے، لیکن ظلم کے ذریعے ہو اپنی حکمرانی قائم نہیں کرسکتا، جیسا کہ امیرالمومنین حضرت امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام نے بھی فرمایا تھا کہ حکومتیں اور ریاستیں کفر کے ذریعے سے باقی رہ سکتی ہیں، لیکن ظلم کے ذریعے سے باقی نہیں رہ سکتیں، یہی ظلم امریکی خاتمے کا بنیادی سبب ہے۔ امریکی معاشرہ، نظام اور ادارے بوڑھے ہوچکے ہیں، اب ان میں اتنی سکت نہیں ہے کہ یہ امریکا کو چلا سکیں، لہٰذا جلد یا بدیر امریکی زوال اور ٹوٹنا بکھرنا یقینی ہے۔


اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے بانی و چیئرمین انجینئر حسین شاہ موسوی کا تعلق اندرون سندھ کے ضلع خیرپور کے گاؤں بوزدار سے ہے، انہوں نے الیکٹرونکس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے، خاندانی ماحول کیوجہ سے وہ بچپن سے ہی دین کیجانب مائل ہوگئے تھے، 70ء کی دہائی کے آخر میں کالج کے زمانے میں اپنے گاؤں میں تنظیم اصغریہ کے نام سے جوانوں کی ایک تنظیم بنائی، پھر یونیورسٹی میں آئے تو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے تنظیمی فعالیت کا آغاز کیا، جسکے وہ 1984ء میں مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، 1985ء میں انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس سے فارغ ہونیوالے نوجوانوں کیلئے اصغریہ گریجویٹس آرگنائزیشن بنائی، جو آگے چل کر اصغریہ آرگنائزیشن میں تبدیل ہوگئی، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے مکمل دور قیادت میں ان سے وابستہ رہے، منصب قیادت پر فائض ہونے کے بعد شہید قائد پہلے بار اندرون سندھ کے علاقے گمبٹ آئے تھے، وہیں پر انکی قائد شہید سے ملاقات ہوئی اور وہیں سے وہ ان سے تا شہادت وابستہ رہے، سندھ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تنظیمی سیٹ اپ میں مسلسل حصہ رہے، مختلف تنظیمی عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے امریکی زوال، خارجہ محاذ پر مسلسل ناکامی کے بعد اندرونی محاذ پر بھی امریکا کی ناکامی، تمام تر امریکی دھمکیوں کے باوجود ایرانی تیل بردار جہازوں کی باحفاظت وینزویلا پہنچنے کے موضوع پر انجینئر سید حسین شاہ موسوی کا خصوصی انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 868978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/868978/امریکی-زوال-سے-متعلق-انجینئر-حسین-شاہ-موسوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org