6
2
Tuesday 16 Jun 2020 18:05

امریکی زوال سے متعلق انجینئر حسین شاہ موسوی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںاصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے بانی و چیئرمین انجینئر حسین شاہ موسوی کا تعلق اندرون سندھ کے ضلع خیرپور کے گاؤں بوزدار سے ہے، انہوں نے الیکٹرونکس میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی ہے، خاندانی ماحول کیوجہ سے وہ بچپن سے ہی دین کیجانب مائل ہوگئے تھے، 70ء کی دہائی کے آخر میں کالج کے زمانے میں اپنے گاؤں میں تنظیم اصغریہ کے نام سے جوانوں کی ایک تنظیم بنائی، پھر یونیورسٹی میں آئے تو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے تنظیمی فعالیت کا آغاز کیا، جسکے وہ 1984ء میں مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، 1985ء میں انہوں نے اصغریہ اسٹوڈنٹس سے فارغ ہونیوالے نوجوانوں کیلئے اصغریہ گریجویٹس آرگنائزیشن بنائی، جو آگے چل کر اصغریہ آرگنائزیشن میں تبدیل ہوگئی، شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے مکمل دور قیادت میں ان سے وابستہ رہے، منصب قیادت پر فائض ہونے کے بعد شہید قائد پہلے بار اندرون سندھ کے علاقے گمبٹ آئے تھے، وہیں پر انکی قائد شہید سے ملاقات ہوئی اور وہیں سے وہ ان سے تا شہادت وابستہ رہے، سندھ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے تنظیمی سیٹ اپ میں مسلسل حصہ رہے، مختلف تنظیمی عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے امریکی زوال، خارجہ محاذ پر مسلسل ناکامی کے بعد اندرونی محاذ پر بھی امریکا کی ناکامی، تمام تر امریکی دھمکیوں کے باوجود ایرانی تیل بردار جہازوں کی باحفاظت وینزویلا پہنچنے کے موضوع پر انجینئر سید حسین شاہ موسوی کا خصوصی انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 868978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Shakeel Hussaini chandio
Pakistan
Chairman Asgharia Tahreek Mufakar Islam Eng Sayed Hussain Moosavi aik mutahark bedar or her shobah ma beseerat rakhte hen, Sayed Hussain Moosavi Sindh Main milat jafferia ki ilmi nazriati or fikeri tarbiyat Karne ma University ki manand Hain.
Tsawar Rizvi
Pakistan
تمام بھترین تجزیہ
سید پسند علی رضوی
Pakistan
سلام
انٹرویو سنا، اسلام ٹائمز کے نمائندے نے بہتر انداز سے قبلہ سید حسین موسوی کا تعارف کرایا اور سوال کرنے کا طریقہ بھی بہترین رہا۔ سب سے بڑی بات کہ موجودہ حالات کے مطابق موضوع منتخب کیا گیا۔
شکریہ اسلام ٹائمز
سیدہ موسوی
Australia
سلام۔
ماشاءاللہ... کرنٹ ایشوز پر مؤثر شخصیات کے انٹرویوز کا سلسلہ اچھی کاوش ہے، اسے جاری و ساری رہنا چاہیئے۔۔۔۔
Nasrullah Asghari
Pakistan
جی اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان
ایک واحد شیعہ تنظیم ہے جو پاکستان میں مذہبی مخلصانہ کام انجام دی رہی ہے, اس وقت یہی ایک تنظیم گائوں گائوں میں پہنچ کر بغیر کسی لالچ کے مذھبی کام انجام دی رہی ہے۔ آخر میں قبلہ سید حسیں موسوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو آج کے اس ڈکٹیٹر دورے حاضر میں تنظیم کو اپنا خون دے رہے اور اس کو بہتریں لیڈ کر رہے ہیں۔
نصراللہ اصغری
ضلع صدر
شھدادکوٹ
Raheel Abbas Raheel
Pakistan
جزاک اللہ تمام بھتریں اور مفصل گفتگو، سید حسین موسوی اس وقت صوبہ سندھ کے وہ واحد شخص ہیں، جو دینی تبلیغ کہ لحاظ سے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں، انکی شخصیت مثالی ہے، قبلہ کی تنظیم اس وقت بہت ہی بھترین پروگرامات کا انعقاد کر رہی ہے اور خاص کر کہ نوجوانوں کو بیدار کرنے میں بہت سی محنتیں ہیں۔
ہماری پیشکش